انٹرٹینمنٹ

انوشکا کے مزاحیہ میمز کی سوشل میڈیا پر دھوم، ہدایتکار نے میمی شیئر کرکے حصہ لیا

لاہور: بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کی نئی آنے والی فلم سوئی دھاگہ کی مزاحیہ میمز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہے ہیں اور اب لوگوں کے ساتھ ساتھ انوشکا کی فلم کے ہدایت کار شرت کٹاریا بھی اس کا حصہ بن گئے ہیں۔

بالی ووڈ اداکار انوشکا شرما اور ورون دھون ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’سوئی دھاگہ‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔دونوں اداکاروں کی فلم تشہیر کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی کافی زیر بحث ہے جس کی وجہ انوشکا کا منفرد انداز ہے اور اس پر ان کا بے حد مذاق بھی اڑایا جا رہا ہے۔

اداکارہ انوشکا شرما کے کردار کے مختلف مزاحیہ میمز کو مختلف تصاویر اور واقعات سے جوڑا جارہا ہے جس میں ان کے شوہر ویرات کوہلی اور دیگر بھی شامل ہیں۔

تصویر میں ویرات کوہلی بیٹنگ کرتے ہوءے تھک جاتے ہیں جس پر انوشکا شرما ان کے ساتھ بیٹھی نظر آرہی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین اپنی ذہانت سے مزاحیہ میمز بناکر پوسٹ کررہے ہیں جو کہ تیزی سے وائرل ہورہے ہیں اور اس پر طرح طرح کے تبصرے کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے سبزی کے ساتھ بیٹھے ہوئے کی تصیر پوسٹ کر دی

تصویر میں ویرات کی سینچری کے بعد انوشکا خوشی کا اظہار کر رہی ہیں۔

فلم ’سوئی دھاگہ‘ کے ہدایت کار شرت کٹاریا بھی خود کو ان میمز سے دور نہ رکھ سکے اور انہوں نے ٹوئٹر پر ویڈیو گیم سپر ماریو کا بنا ہوا میم استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ میں اس کو پوسٹ کرتے ہوئے خود کو نہیں روک سکا۔ یاد رہے کہ ورون دھون اور انوشکا شرما کی فلم ’سوئی دھاگا‘ 28 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close