انٹرٹینمنٹ

عمران ہاشمی بولڈ اداکارہ سنی لیون کے ساتھ پہلی دفعہ آن سکرین نظر آئیں گے

بھارتی فلم انڈسٹری کے بولڈ اداکار عمران ہاشمی بولڈ اداکارہ سنی لیون کے ساتھ پہلی دفعہ آن سکرین نظر آئیں گے ، جس کے بعد دونوں اداکاروں کےفیصلہ سن کر فلم انڈسٹری میں کافی بحث جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہدایت کا رملن لوتھر یا فلم ”بادشاہ “ بنانے والے ہیں جس میں اجے دیو گن اور عمران ہاشمی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ۔ ملن وتھر یا اس سے پہلے اجے دیو گن اور عمران ہاشمی کی جوڑی کو ”ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی “ میں پیش کر چکے ہیں۔ فلم ”بادشاہ “ میں سنی لیون عمران ہاشمی کے ساتھ میں آئٹم نمبر کریں گی اوراس گانے کی شوٹنگ ممبئی یاراجستھان میں ہو گی۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب اپنے بولڈ کرداروں سے شہرت پانیوالے دونوں اداکارمل کر کام کریں گے ۔ عمران ہاشمی اور سنی لیون کے اس فیصلے کے بعد فلمی دنیا میں کافی بحث جاری ہے جبکہ دونوں اداکاروں کے شائقین بے صبری سے فلم کا انتظار کر رہے ہیں جہاں وہ اپنے پسندیدہ اداکروں کو ایک ساتھ سکرین پر دیکھ سکیں گے، واضح رہے کہ عمران ہاشمی پہلی بار سنی لیون کے ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close