انٹرٹینمنٹ

سال 2018 بدترین اور بہترین تجربات کا مجموعہ رہا،جھانوی کپور

بولی وڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ جھانوی کپور کا ماننا ہے کہ سال 2018 ان کے لیے بدترین اور بہترین تجربات کا مجموعہ رہا۔

جھانوی کپور کی والدہ نامور اداکارہ سری دیوی کا انتقال رواں سال کے آغاز میں دبئی میں ہوا، اس دوران جھانوی اپنی ڈیبیو فلم ’دھڑک‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔

اس حوالے سے اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ذاتی طور پر مشکلات سے گزرنے کے بعد اب زیادہ مضبوط ہوکر سامنے آئی ہیں۔

جھانوی اپنے والد بونی کپور کے ہمراہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا کے ایک سیشن میں موجود تھیں، جہاں انہوں نے میڈیا سے بات کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’جب میں بڑھنے کی بات کروں تو مجھے سمجھ نہیں آتا کیا بولوں، اگر اپنی بات کروں تو یہ سال میری زندگی میں ہونے والے بدترین اور بہترین تجربات کا مجموعہ ہے، لیکن اب میری پوری فیملی ایک ہے اور یہ میرے لیے بہت بڑی بات ہے‘۔

جھانوی نے مزید کہا کہ ’لیکن جو کچھ بھی ہوا وہ میرے لیے بہت بڑا نقصان ہے، ہم سب ابھی تک حیران ہیں، لیکن میں شکر گزار ہوں سب کی کہ مجھے اتنا پیار دیا گیا اور مجھے کام کرنے کا بھی موقع ملا، اپنے والدین کو مجھ پر فخر کرنے کا موقع دیا، یہی میرے لیے سب سے اہم ہے‘۔

صرف ایک فلم کے ساتھ ہندی سینما میں سامنے آئی جھانوی کا ماننا ہے کہ آج کے اداکار کمرشل سینما میں پھنس چکے ہیں، جبکہ کہانی کو آزادی سے بیان کرنا پہلے آسان تھا۔

اداکار نے بتایا کہ مدھو بالا ان کی پسندیدہ اداکارہ ہیں اور جیسا کام انہوں نے مغل اعظم میں کیا ویسا کام کوئی نہیں کرسکتا۔

جبکہ جھانوی نے گورو دت اور دیلیپ کمار کو اپنا پسندیدہ اداکار ٹھرایا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close