انٹرٹینمنٹ

ہالی وڈ اداکار آرنلڈ شواز نیگر نے پاکستان آنے کی حامی بھرلی ہے۔

ہالی وڈ اداکار آرنلڈ شواز نیگر نے پاکستان آنے کی حامی بھرلی ہے۔

پولینڈ کے شہر کاٹوویسٹا میں موسمیاتی تغیر سے متعلق کانفرنس کا آغاز ہوا ہے  جو کہ 14 دسمبر تک جاری رہے گی۔

اس کانفرنس میں 200 ممالک کے نمائندے شریک ہیں جس میں وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔

وزیر اعظم کے مشیر ملک امین اسلم نے ٹوئٹر پر ہالی وڈ اداکار آرنلڈ شوازنیگر کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہالی وڈ اداکار آرنلڈ شوازنیگر سے ملاقات کی ہے اور انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ موسمیاتی تبدیلیوں کی آگاہی کیلئے پاکستان کا دورہ کریں گے۔

وزیر اعظم کے مشیر نے ہالی وڈ اداکار آرنلڈ شوازنیگر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کی ہے۔

دوسری جانب ہالی وڈ اداکار کے پاکستان آنے کے وعدے پر ٹوئٹر صارفین نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ آرنلڈ شوازنیگر ہالی وڈ کا بڑا نام ہیں جنہوں نے کئی بلاک بسٹر فلموں میں کام کیا ہے اور وہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر بھی رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close