انٹرٹینمنٹ

دپیکا پڈوکون 33 ویں سالگرہ پر مداحوں سے کیا شیئر کرنے جارہی ہیں؟

بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون آج اپنی 33 ویں سالگرہ منا رہی ہیں، رنویر سنگھ سے شادی کے بعد یہ ان کی پہلی سالگرہ ہے اور اس موقع پر انہوں نے مداحوں سے کچھ خاص شیئر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک کاؤنٹ ڈاؤن شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کچھ بہت زبردست ہونے جارہا ہے، آپ سب سے یہ شیئر کرنے کے لیے مجھ سے انتظار نہیں ہو رہا‘۔

اس کاؤنٹ ڈاؤن سے واضح ہوتا ہے کہ جیسے ہی یہ دورانیہ مکمل ہوگا دپیکا اپنے مداحوں سے کچھ زبردست خبر شیئر کرنے والی ہیں۔

دپیکا پڈوکون کی انسٹاگرام اسٹوری کا اسکرین شاٹ—۔

اب مداحوں کو اس بات کا انتظار ہے کہ یہ خبر دپیکا کی نئی فلم سے متعلق ہے یا اُن کی ذاتی زندگی کے حوالے سے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں دپیکا اور رنویر اٹلی کے خوبصورت ترین مقام ‘لیک کومو’ پر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close