انٹرٹینمنٹ

بھارتی اداکار تین سال سے لاپتہ، بالی ووڈ اور بھارتی پولیس کی روایتی بےحسی برقرار

ممبئی: اگرچہ بولی وڈ فلموں میں یہ اکثر دیکھنے کو ملتا ہے کہ بچپن میں لاپتہ ہونے والا اداکار نوجوانی میں مل جاتا ہے، تاہم حقیقت میں ایک اداکار گزشتہ تین سال سے لاپتہ ہیں۔ بھارتی پولیس، تفتیشی ادارے، اداکار کے والدین اور دوست حیران ہیں کہ اداکار کو زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا کہ ان کا پتہ ہی نہیں چل رہا۔بولی وڈ بابا سنجے دت کی کامیاب فلم ’منا بھائی‘ میں ایک نوجوان کا کردار ادا کرنے والے اداکار وشال ٹھاکر کو آخری بار 31 دسمبر 2015 کی شب کو دیکھا گیا تھا۔

گزشتہ تین سال سے پولیس اور اس کے ورثاء اسے ڈھونڈنے میں مصروف ہیں، تاہم تقریبا سب ہی وشال ٹھاکر کا پتہ لگانے میں ناکام ہوگئے۔ وشال ٹھاکر نے آخری بار اپنے والدین کو 31 دسمبر 2015 کی شب نیا سال شروع ہونے سے چند منٹ قبل موبائل پر پیغام بھیجا تھا کہ وہ نئے سال کی پارٹی میں جا رہے ہیں اور اگلے دن آئیں گے، تاہم وہ آج تک واپس نہیں آئے۔رپورٹ کے مطابق وشال ٹھاکر نے لاپتہ ہونے سے قبل اپنی والدہ کو بھی ایک پریمیئر تقریب میں چلنے کے لیے کہا تھا، تاہم ان کی والدہ نے ان کے ساتھ جانے سے معذرت کی۔رپورٹ میں والدہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ وشال ٹھاکر نے والدہ سے 500 روپے لیے اور اکیلے ہی پارٹی میں چلے گئے اور رات کو دیر سے والد کو موبائل پر پیغام بھیجا کہ وہ کسی پارٹی میں جا رہے ہیں اور اگلے دن ہی گھر لوٹیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وشال ٹھاکر نے اپنے فیس بک پیج پر آخری پوسٹ 31 دسمبر 2015 کی شب ساڑھے 12 بجے درمیان کی تھی اور مداحوں کو نئے نسال کی مبارک باد دی تھی۔رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ وشال ٹھاکر کو آخری بار ایک رکشے کے سوار ہوکر ممبئی کے پوش علاقے تک جاتے ہوئے دیکھا گیا، جس کے بعد ان کا موبائل بند ہوگیا اور پتہ ہی نہیں چلا کہ وہ کہاں گئے۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے وشال ٹھاکر کے بینک اکاؤنٹ سمیت ان کے موبائل کا ریکارڈ تک چیک کرلیا اور کوئی بھی نتیجہ نکالنے میں تاحال کامیاب نہیں ہوسکی۔پولیس نے اعتراف کیا ہے کہ وہ تین سال سے یہ پتہ لگانے میں ناکام رہی ہے کہ وشال ٹھاکر کہاں ہیں، وہ زندہ بھی ہیں یا مر چکے ہیں، اس حوالے سے پولیس کو کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔

رپورٹ میں وشال ٹھاکر کی والدہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ان کے بیٹے کا لاپتہ ہونے سے چند ہفتے قبل ہی اپنی گرل فرینڈ سے جھگڑا ہوا تھا۔وشال ٹھاکر کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے پر ان کی گرل فرینڈ نے ریپ کے الزامات لگائے تھے اور پولیس کے ساتھ ان کے گھر پہنچی تھیں اور یہ معاملہ چند ہفتوں تک چلتا رہا، تاہم بعد ازاں دونوں میں صلح ہوگئی۔تاہم اچانک وشال ٹھاکر 31 دسمبر 2015 کو لاپتہ ہوگئے اور اب تک تمام کوششوں کے باوجود مل نہ سکے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close