انٹرٹینمنٹ

سنی لیون کس چیز کی خواہش مند نکلیں کہ تمام پنجابی خوش ہوجائیں

ممبئی: بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ سنی لیون پنجابی فلموں میں کام کرنے کی خواہشمند نکلیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ فلم میں اداکاری کیلئے پنجابی زبان بھی سیکھ لیں گی۔بھارتی میڈیا کو اداکارہ نے حالیہ انٹرویو کے دوران بتایا چونکہ انکا تعلق بنیادی طور پر پنجابی گھرانے سے ہے لہٰذا انکی خواہش ہے کہ وہ پنجابی فلم میں اداکاری کریں۔

واضح رہے کہ سنی لیون کا اصل نام کرنجیت کور ہے اور تعلق سکھ خاندان سے ہیتاہم فلمی دنیا میں وہ سنی لیون کے نام سے جانی جاتی ہیں۔بالی وڈ میں کیرئیر کا آغاز انھوں نے سلمان خان کے رئیلٹی شو بگ باس میں شرکت سے کیا جس کے بعد پوجا بھٹ کی فلم جسم 2 میں اداکاری کی۔ سنی لیون کی اس کے بعد آنے والی فلموں میں کچھ کچھ لچا ہے اور مستی زادے شامل ہیں، اداکارہ بالی وڈ فلموں میں آئٹم سانگز بھی کرتی رہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close