انٹرٹینمنٹ

جہاں جاتی ہوں لوگ آنکھ مارنے کا مطالبہ کرتے ہیں، پریا پرکاش

ممبئی: سوشل میڈیا اسٹار پریا پرکاش کو جس وجہ سے شہرت ملی اب وہ اسی شہرت کی وجہ سے اکتانے لگیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریا پرکاش نے ایک انٹریو میں بتایا کہ ’اس ملنے والی شہرت سے بہت خوش ہوں اور ان لمحات سے لطف اندوز ہو رہی ہوں لیکن میں نے یہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ میرا صرف ایک آنکھ مارنا مجھے اس مقام تک پہنچا دے گا، مجھے بالکل بھی اندازہ نہیں کہ وہ ویڈیو کس طرح وائرل ہوئی۔

سوشل میڈیا اسٹار نے کہا کہ فلم میں اْس سین کی پہلی بار عکس بندی کی گئی جس کے بعد ہدایت کار کی جانب سے مزید حسین تاثرات دینے کا کہا گیا اور میں نے بھی بھرپور طریقے سے تاثرات دینے کی کوشش کی لیکن اس کے بعد جو ہوا اس پرمجھے حیرت ہے کہ لوگوں نے اس سین میں کیا دیکھا جوکہ میری اتنی تعریف کی گئی۔

پریا پرکاش نے کہا کہ کہیں بھی میں جاتی ہوں تو لوگ مجھ سے بس وہ آنکھ مارنے والا سین کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں درحقیقت میں اْن کے خواہش پر خفا تو نہیں ہوتی لیکن اکتاہٹ ضرور محسوس کرتی ہوں اور جہاں تک مجھے یاد ہے میں اب تک 200 سے زائد بار آنکھ مار چکی ہوں۔واضح رہے کہ اپنی پرکشش آنکھوں اور اداؤں سے راتوں رات سوشل میڈیا اسٹار بننے والی ملیالم فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ پریاپرکاش واریئر نے اپنی دلفریب اداؤں پر مبنی ویڈیو کے ذریعے سوشل میڈیا پر کئی لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا تھا،اْس چند منٹ کی ویڈیو کو خوب پسند کیا گیا اور لاکھوں بار اس ویڈیو کو دیکھا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close