انٹرٹینمنٹ

بھارتی فلموں کی مشہور جوڑی کاجول اور اجے دیوگن دس سال بعد ایک ساتھ جلوہ گر ہوگی

ممبئی: بالی ووڈ کے کامیاب شادی شدہ جوڑوں میں شمار ہونے والے جوڑے اجے دیوگن اور کاجول نے یوں تو چند فلموں ایک ساتھ کام بھی کیا ہے اور وہ فلموں میں میاں اور بیوی بھی بن چکے ہیں۔تاہم دونوں گزشتہ ایک دہائی سے ایک ساتھ فلم میں نظر نہیں آئے۔لیکن اب اطلاعات ہیں کہ دونوں جلد ہی آنے والی تاریخی ایکشن فلم ’تاناجی: دی ان سنگ وریئر‘ میں ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے۔یہی نہیں بلکہ اس فلم میں دونوں حقیقی زندگی کی طرح میاں اور بیوی کا کردار بھی ادا کرتے دکھائی دیں گے۔ممبئی مرر نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ حال ہی میں کاجول نے اپنے شوہر اجے دیوگن کے ساتھ ’’تاناجی: دی ان سنگ وریئر‘‘ کے ایک گانے کی شوٹنگ مکمل کی۔

رپورٹ کے مطابق اگرچہ فلم کی ٹیم نے آفیشلی طور پر کاجول کو کاسٹ کرنے کا اعلان نہیں کیا، تاہم فلم کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں فلم میں میاں اور بیوی کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔رپورٹ کے مطابق گانے میں کاجول نے 17 ویں صدی کے ریاست مہارا شٹر کے لباس میں شوٹنگ کروائی۔یہ فلم بھارت کی حالیہ ریاست مہارا شٹر کے 17 ویں صدی کے جنگجو بادشاہ ’تاناجی ملوسیر‘ کی زندگی اور جدوجہد پر بنائی جا رہی ہے۔اجے دیوگن تاناجی کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے، جب کہ کاجول ان کی اہلیہ کا کردار ادا کریں گی۔فلم کی ہدایات اوم رات دے رہے ہیں، جب کہ بطور ہدایت کار یہ پہلی فلم ہوگی۔

فلم کی پہلی جھلک جاری کردی گئی ہے، تاہم کو ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم کو رواں برس کے اختتام سے قبل ریلیز کردیا جائے گا۔اس فلم سے قبل کاجول اور اجے دیوگن 2010 کی فلم ٹونپور کا سپر ہیرو میں ایک ساتھ نظر آئے تھے، اس سے پہلے دونوں 2008 کی فلم ’یو، می اور ہم‘ میں بھی ایک ساتھ نظر آئے تھے۔دونوں نے 1999 میں شادی کرلی تھی، اس کے بعد اگلے ہی سال 2000 میں دونوں ’راجو چچا‘ کے نام سے ریلیز ہونے ولی فلم میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔شادی کے بعد جوڑے کی سب سے بہترین فلم 2008 میں ’یو می اور ہم‘ آئی۔ جس میں دونوں نے میاں بیوی کا کردار ادا کیا۔اب تک دونوں اداکارہ ’ہلچل‘، ’عشق‘، ’پیار تو ہونا ہی تھا‘ اور ’غنڈہ راج‘ جیسی فلموں میں ایک ساتھ کامیاب اداکاری کر چکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close