انٹرٹینمنٹ

مایا علی پی ایس ایل سیزن 4 میں بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی برانڈ ایمبیسڈر برقرار

کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ مایا علی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 4 میں بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی برانڈ ایمبیسڈر برقرار رہیں گی۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر مداحوں سے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک بار پھر سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم کا حصہ بنی ہیں، جس پر وہ خوشی اور فخر محسوس کرتی ہیں۔

اداکارہ نے اس سیزن میں بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا برانڈ ایمبیسڈر منتخب ہونے کو اپنے لیے ایک اعزاز قرار دیا۔ مایا علی تمام تر مصروفیات کو ترک کرکے 14 فروری کو دبئی میں پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچز میں شرکت کریں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close