انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے سابق جرنیل جی ڈی بخشی کو انڈیا کیلئے قومی شرمندگی قرار دیدیا

ممبئی: پاکستان کے ساتھ جنگ کی خواہش کا اظہار کرنے والے بھارتی آرمی کے سابق جرنیل جی ڈی بخشی کو اداکارہ سوارا بھاسکر نے انڈیا کیلئے قومی شرمندگی قرار دے دیا۔بھارتی فوج کی کشمیر رائفلز کے میجر جنرل (ر) گگندیپ بخشی (جی ڈی بخشی) پاکستان مخالف جذبات بھڑکانے میں ماہر سمجھے جاتے ہیں۔ وہ ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر نہ صرف پاکستان کے ساتھ جنگ کیلئے جذبات بھڑکاتے رہتے ہیں بلکہ ان کا بولنے کا انداز اتنا جارحانہ ہے کہ ان کی چیخ و پکار کے باعث پروگرام کے اکثر شرکاء کا ان کے ساتھ جھگڑا بھی ہوجاتا ہے۔جنرل جی ڈی بخشی کے بولنے کے انداز پر یوٹیوب کے نیوز لانڈری نامی چینل نے ایک ویڈیو بنائی ہے جس میں حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا کے منفی رویے اور جھوٹی رپورٹنگ پر تنقید کی گئی ہے۔

اس ویڈیو میں لوگوں کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ انہیں بخشی بننے کیلئے کون کون سے جتن کرنے ہوں گے۔ مزاحیہ انداز میں جس طرح جی ڈی بخشی اور بھارتی میڈیا کی اس ویڈیو میں کلاس لی گئی ہے وہ دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔اداکارہ سوارا بھاسکر نے بھی یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد شیئر کی اور اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ’ ویسے تو جی ڈی بخشی ہمارے لیے قومی شرمندگی کا باعث ہے لیکن یہ ویڈیو ان کے کردار کی بھرپور عکاسی کرتی ہے۔سوارا بھاسکر کی جانب سے جیسے ہی یہ ٹویٹ کیا گیا بھارتی سوشل میڈیا صارفین ان پر ٹوٹ پڑے۔ ٹوئٹر پر انڈیا میں اس وقت ٹاپ 10 ٹرینڈز میں سے 2 سوارا بھاسکر اور جنرل جی ڈی بخشی سے متعلق ہیں جن کا استعمال کرکے لوگ سوارا کے حق میں یا جی ڈی بخشی کے حق میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close