انٹرٹینمنٹ

بھارتی آئٹم گرل راکھی ساونت کی پاکستانی جھنڈے کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی: تنازعات کی ملکہ بھارتی آئٹم گرل راکھی ساونت کی پاکستانی جھنڈے کے ساتھ تصویرسوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہے۔ اسکینڈل کوئین کے نام سے مشہور بالی ووڈ اداکارہ اورڈانسر راکھی ساونت ہمیشہ ہی کسی نہ کسی تنازع کا شکاررہتی ہیں۔

اب انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرپاکستانی جھنڈے کے ساتھ تصویرشیئرکرائی ہے۔ بھارتی آئٹم گرل راکھی ساونت کی پاکستانی جھنڈے کے ساتھ تصویرنے سوشل میڈیا پرطوفان مچا دیا ہے اور ان کے مداح یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ آخر راکھی ساونت پاکستانی جھنڈے کے ساتھ کیا کررہی ہیں۔

کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ راکھی بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے خلاف میدان میں آگئی ہیں اورپاکستان اورپاکستانی فنکاروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے انہوں نے پاکستانی جھنڈے کے ساتھ تصویر شیئر کرائی ہے تاہم راکھی نے اپنے مداحوں کے ذہنوں میں کلبلاتے سوالوں کا جواب بھی خود ہی دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راکھی ساونت کے مودی کی تصویر والے لباس سے نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

راکھی نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ وہ دراصل ایک فلم ’’دھارا370‘‘میں کام کررہی ہیں ہیں جس میں وہ ایک پاکستانی لڑکی کا کردارنبھارہی ہیں۔ یہ بھی فلم کا سین ہے جس میں پاکستانی اورکشمیری بارڈر کو دکھایا گیا ہے۔

راکھی ساونت نے ایک اور ویڈیو میں کہا کہ پاکستان کے لوگوں کے سینے میں بھی دل ہوتاہے، پاکستانی بہت پیارے ہوتے ہیں، سب بُرے نہیں ہوتے، کچھ لوگ ہوتے ہیں جو اپنے ہی ملک و قوم کے خلاف ہوتے ہیں اور بچوں سے جہاد کرواتے ہیں، ہرملک میں کوئی نہ کوئی برا ہوتا ہی ہے۔ میں پاکستان کی اورپاکستانیوں کی بہت عزت کرتی ہوں۔ کچھ لوگ ہوتے ہیں جو کشمیریوں کو اورہندوستانیوں کو سرحد پار کرواتے ہیں ان کی مدد کرتے ہیں وہ بہت نیک ہوتے ہیں اور میں ایسے لوگوں کی بہت عزت کرتی ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close