انٹرٹینمنٹ

بھارتی فلموں کی نمائش پرلگائی گئی پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے

پاکستان میں بھارتی فلموں کے نمائش کنندگان اور سینما مالکان نے پاک بھارت کشیدگی اور بھارت میں پاکستانی فنکاروں کےکام کرنے پرخودساختہ پابندی لگانے کے بعد پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش نہ کرنے کااعلان کیاتھا تاہم بھارتی انتہا پسند تنظیم  ایم این ایس پر بھارتی فوج کی تنقید اورمالی خسارے کے بعد سینما مالکان نے بھارتی فلموں  سے پابندی اٹھانےکا فیصلہ کیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان آج چئیرمین پاکستان ایگزیبیٹرز ایسوسی ایشن زوریزلاشاری کریں گے.

بھارتی فلمون کی نمائش پر سے پابندی کے خاتمے کے بعد ملک بھر کے سینما گھروں میں فواد خان کی فلم “اے دل ہے مشکل” اوراجے دیوگن کی “شوے” نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، دونوں فلموں کو سینسر بورڈ کی جانب سے این او سیز بھی جاری کردی گئی ہے۔ فلم سرٹی فکیشن سینٹرل بورڈ کے چئیرمین مبشر حسن نے کہا کہ  بھارتی فلموں کی نمائش انہیں سرٹیفیکیٹ ملنے کے بعد کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close