انٹرٹینمنٹ

29 سال کی چھوٹی عمر میں کوہلی سے شادی کرلی کیونکہ، انوشکا شرما نے خاموشی توڑدی

ممبئی: بھارتی خوبصورت اداکارہ انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ انہوں نے 29 سال کی چھوٹی سی عمر میں ہی بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما نے ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ میں نے ویرات سے 29 سال کی عمر میں ہی شادی کرلی کیوں کہ میں ان سے بے پناہ پیار کرتی تھی اور کرتی ہوں۔

انوشکا شرما نے کہا کہ شادی انسان کی زندگی میں قدرتی پیش رفت کا نام ہے جس میں انسان ہر لحاظ سے آگے بڑھنے کے عمل سے گزرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی سے شادی کے بعد انوشکا شرما کے چہرے پر کیا ہوگیا؟ حقیقت سامنے آگئی

31 سالہ انوشکا نے کہا کہ 29 سال کی عمر میں شادی کرنا اداکاراﺅں کے لیے بہت جلد شادی کر لینے اور اپنے کیریئر کو داﺅ پر لگا دینے کے مترادف ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس عمر میں اداکارائیں اپنے کیریئر کے عروج پر ہوتی ہیں، مگر میں نے اپنی مصروف ترین زندگی میں سے شادی کے لیے وقت نکالا اور جلدی شادی کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close