Featuredانٹرٹینمنٹ

کرتارپور راہداری کا افتتاح ، پاکستانیوں کے کشادہ دل ہونے کی نشانی ہے

کراچی: پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نےکہا ہے کہ کرتارپور راہداری کا افتتاح کرنا  پاکستانیوں کے کشادہ دل ہونے کی نشانی ہے۔

اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری کا افتتاح کرنا ایک حقیقی سنگ میل ہے۔

مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کرتارپور راہداری کے افتتاح پر خوشی کا اظہار کیا۔

اداکارہ مہوش حیات نے لکھا کہ ’امن کے لیے بابا گرونانک کے 550ویں جنم دن پر کرتارپر راہداری کا افتتاح کرنا ایک حقیقی سنگ میل ہے، یہ سچی ہم آہنگی کی علامت ہے اور پاکستانیوں کے کشادہ دل ہونے کی نشانی ہے۔‘


مہوش حیات نے مزید کہا کہ اکثر افراد لوگوں کے درمیان نفرتوں کو ختم کرنے کے لیے پل کا کردار ادا کرنے کے بجائے دیواریں کھڑی کردیتے ہیں۔

اداکارہ نے اپنے ٹویٹ میں قومی پرچم اور کرتارپور راہداری کے حوالے سے ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close