انٹرٹینمنٹ

پاکستانی سابق ملکہ حسن کار حادثے میں ہلاک

نیویارک : سابق مس پاکستان زینب نوید امریکی ریاست میری لینڈ میں کار حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔

سابق مس پاکستان زینب نوید کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں 2012 میں ہونے والے مس پاکستان ورلڈ کے مقابلوں میں فاتح قرار پائی تھیں۔

میری لینڈ کی پولیس کی رپورٹ کے مطابق ماڈل کی موت تیز رفتار گاڑی کے الٹنے کی وجہ سے ہوئی تاہم پولیس کی جانب سے حادثے سے متعلق تفتیش جاری ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 32 سالہ زینب نوید مرسڈیز گاڑی چلا رہی تھیں کہ اچانک غلط یوٹرن لینے کی کوشش کے دوران ان کی گاڑی الٹ گئی اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔

ینب نے 21 نومبر کو فیس بک پر اپنی آخری پوسٹ میں سیڑھی پر بیٹھے ہوئے سنہری رنگ کے لباس میں اپنی تصویر شیئر کی، جس کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ انسان کی سب سے بڑی خوبی پر امن مسکراہٹ ہے ، جو ہمیشہ دنیا کو اپنی طرف مسکراتے ہوئے دیکھتی ہے.

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close