انٹرٹینمنٹ

ممبئی سے جسم فروشی کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

ممبئی: مہاراشٹر پولیس نے ممبئی سے جسم فروشی کا ایک گروہ بے نقاب کیا ہے جس میں بالی ووڈ اداکارائیں بھی شامل ہیں۔

پولیس کی جانب سے ممبئی کے علاقے ورسووا میں کارروائی کے دوران جسم فروشی کا نیٹ ورک چلانے والے کاسٹنگ ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیا ہے

پولیس نے 32 سالہ کاسٹنگ ڈائریکٹر نویل پریم لال آریہ کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ شوبز انڈسٹری سے وابستہ 2 لڑکیوں کا 60، 60 ہزار روپے میں سودا کر رہا تھا۔ ایک میک آپ آرٹسٹ اور جونیئر آرٹسٹ بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ دونوں لڑکیاں مغربی بنگال سے تعلق رکھتی ہیں اور جسم فروشی کے اسی نیٹ ورک کے کارندے اشون کمار کے ذریعے ممبئی آئیں ۔ جسم فروشی کا یہ نیٹ ورک گزشتہ کئی ماہ سے چل رہا تھا جس میں بالی ووڈ کی کئی اداکاراﺅں کے ملوث ہونے کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

کچھ ماہ پہلے ممبئی کے پوش علاقے جوہو سے بھی اسی قسم کا نیٹ ورک پکڑا گیا تھا جس میں غیر ملکی لڑکیوں اور بالی ووڈ ادکاراﺅں اور ماڈلز کو جسم فروشی کیلئے پیش کیا جاتا تھا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close