انٹرٹینمنٹ

موجودہ دور میں خواتین زندگی کے تمام شعبوں میں کام کررہی ہیں

کراچی: معروف اداکارہ بشری انصاری نے کہاہے کہ موجودہ دور میں خواتین کے لیے کافی بہتری آئی ہے

خواتین آج زندگی کے تمام شعبوں میں کام کررہی ہیں جب کہ ہمارے دور میں ایسا ممکن نہیں تھا۔

بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ خواتین کےلئے کافی بہتری آچکی ہے تاہم تعلیم و شعور کی کمی کے باعث ایک طبقہ آج بھی خواتین کو باہر کام کرنے کے حق سے محروم رکھے ہوئے ہے۔

میڈیا کو موجودہ دور میں یکسو ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے، سوشل میڈیا سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہورہاہے ۔

بشری انصاری نے کہا کہ ماضی میں خاندانی دباؤ کی وجہ سے فلم میں کام نہیں کرسکی اور اب صرف ماں کا کردارادا کررہی ہوں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close