انٹرٹینمنٹ

آریان کیس : ایک آفیسر پر الزام لگانے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا اگر ثبوت ہیں تو عدالت کے سامنے پیش کریں

این سی بی آفیسر سمیر واکھنڈے پر لگائے گئے الزامات پر ان کی اہلیہ کرانتی ریدکر کا ردّعمل

آفیسرز کی حوصلہ افزائی کرنے کے بجائے انہیں اس طرح ٹارگٹ کرنا اور ان کی ساکھ خراب کرنا بہت افسوسسناک ہے۔

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے منشیات کیس میں گرفتاری کے معاملے میں بھارتی وزیر نواب ملک کی جانب سے این سی بی کے آفیسر سمیر واکھنڈے پر لگائے گئے الزامات پر ان کی اہلیہ کرانتی ریدکر کا ردّعمل سامنے آگیا ہے۔

سمیر واکھنڈے کی اہلیہ کرانتی ریدکر نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ اور ان کے شوہر سمیر واکھنڈے ہندو خاندان میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے کبھی اپنا مذہب تبدیل نہیں کیا۔‘

انہوں نے سمیر واکھنڈے پر رشوت لینے کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’اگر ہم نے 8 کروڑ روپے لیے تو ہم مالیپ کیوں جائیں گے، ہمیں لندن جاکر وہاں رہنے کے بارے میں سوچنا چاہیے، گھر خریدنا چاہیے، کاروبار شروع کرنا چاہیے اور اپنے بارے میں کچھ بہتر سوچنا چاہیے۔‘

انہوں نے اپنے شوہر پر بالی ووڈ اداکاروں کو ٹارگٹ کرنے کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’یہاں بہت شور ہے کہ سمیر واکھنڈے بالی ووڈ کو ٹارگٹ کررہے ہیں جوکہ اصل معاملہ ہی نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم صحیح ہیں اور ہمارے پاس ثبوت ہیں، آفیسرز کی حوصلہ افزائی کرنے کے بجائے انہیں اس طرح ٹارگٹ کرنا اور ان کی ساکھ خراب کرنا بہت افسوسسناک ہے۔‘

انہوں نے بھارتی وزیر نواب ملک کے الزامات پر اپنا ردّعمل دیتے ہوئے مزید کہا کہ ’ایک آفیسر پر الزام لگانے کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا اگر ثبوت ہیں تو عدالت کے سامنے پیش کریں ۔

کرانتی ریدکر کا کہنا ہے کہ اگر ان کے ایماندار رہنے کی وجہ سے ان کے کام پر اثر پڑے گا تو اس کا انہیں کوئی دکھ نہیں ہے۔

سمیر واکھنڈے کی اہلیہ کرانتی ریدکر جوکہ ایک مراٹھی اداکارہ بھی ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close