انٹرٹینمنٹ

یاسر نواز نے کورونا کو شکست دینے کے بعد اپنا بلڈ پلازما عطیہ کردیا

یاسر نواز، ان کی اہلیہ اداکارہ ندا یاسر اور ان کے بیٹے میں گزشتہ ماہ وبا کی تشخیص ہوئی تھی۔

وبا کی تشخیص کے بعد جوڑے نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا اور جوڑا تقریبا 20 دن تک قرنطینہ میں رہا تھا، جس کے بعد انہوں نے دوبارہ ٹیسٹ کروایا تھا جو کہ منفی آیا۔

ندایاسر نے 15 جون کو ہی اپنے مداحوں کو اپنے ٹیسٹ منفی آنے کی خوشخبری بتادی تھی اور وہ اسی دن سے ہی ٹی وی پر اپنا مارننگ شو بھی کرتی دکھائی دیں۔

تاہم انہوں نے یاسر نواز کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا تھا مگر اب یاسر نواز نے بھی کورونا کو شکست دینے کے بعد اپنا بلڈ پلازما عطیہ کردیا۔

 

View this post on Instagram

 

Please donate plasma and help save lives

A post shared by Yasir Nawaz (@itsyasirnawaz) on

اداکار نے انسٹاگرام پر بلڈ پلازما عطیہ کرنے کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بھی ایسا ہی کرنے کی ہدایت کی۔

یاسر نواز نے بتایا کہ ان کا پہلا کورونا ٹیسٹ مثبت اور دوسرا منفی آیا اور وہ انہوں نے قرنطینہ میں احتیاط کے ساتھ اچھے دن گزارے اور اب وہ دوسروں کی مدد کرنے کے لیے اپنا بلڈ پلازما عطیہ کر رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close