انٹرٹینمنٹ

اداکارو ہدایت کارکمال رضوی کی آج پہلی برسی ہے

کمال احمد رضوی 70 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈرامہ سیریل ’الف نون‘میں الن کے کردارسے شہرت کی بلندیوں پرپہنچے۔

کمال احمد رضوی یکم مئی1930ء کو بہار کے قصبے’گیا‘ میں پیداہوئے تھے۔

سن 1951ء میں کمال احمد رضوی بھارت سے پاکستان آگئے کچھ عرصہ کراچی میں مقیم رہنے کے بعد لاہورمنتقل ہوگئے۔

1958ء میں تھیٹرمیں اداکاری کا آغازکیا اور1965ء میں پاکستان ٹیلی وژن کے لاہوراسٹوڈیو کے قیام کے بعد پہلی دفعہ الف نون شروع کیا جس میں انہوں نے خود الّن کا اوررفیع خاورنے ننھے کا کردار ادا کیا۔

الف نون پی ٹی وی کا مقبول ترین پروگرام تھا جسے 1965 سے 1986 کے دوران چارمرتبہ ٹیلی کاسٹ کیا گیا۔

کمال احمد رضوی کتابوں کے بے حد رسیا تھے اور کتب بینی ہی ان کا اوڑھنا بچھونا تھی، ان کی نادرتحریروں میں مسٹرشیطان، آدھی بات، صاحب بی بی اورغلام قابلِ ذکرہیں۔

کمال احمدرضوی پاکستان کے چند نامورڈائجسٹوں کے مدیربھی رہے ہیں جن میں تہذیب، آئینہ اورشمع جیسے قابل ذکرنامی شامل ہیں۔

کمال احمد رضوی پاکستان کے نامورمصنف سعادت حسین منٹو سے بے پناہ متاثرتھے اوران کا کہنا تھا کہ ’’اگرکسی شخص کی تحریریں مجھ پرمکمل طور پراثرپذیر ہوئی ہیں تو وہ منٹو ہے، افسوس ہمارے معاشرے نے ان کی قدر نہیں کی‘‘۔

کمال احد رضوی طویل عرصے سے علیل تھے اوربالاخر 17 دسمبر 2015 کوکراچی میں انتقال کرگئے، انکی عمر85 سال تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close