انٹرٹینمنٹ

تینوں اداکاراوں کا منشیات فروشوں کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں پایا گیا

اداکار سشانت سنگھ کی فارنزک رپورٹ میں ان کے جسم میں کسی قسم کا زہر نہیں پایا گیا

ممبئی:  نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی جانب سے اداکارہ دپیکا پڈوکون، سارہ علی خان اور شردھا کپور کو تفتیش کے لیے طلب کیا گیا تھا

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ابھی تک  تینوں اداکارہ کا منشیات فروشوں کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں پایا گیا۔

تینوں اداکاراوں نے دوران تفتیش منشیات کے استعمال سے انکار کیا تھا جب کہ این سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران کوئی ٹھوس ثبوت ملنے پر تینوں اداکاراوں کو دوبارہ بھی طلب کیا جا سکتا ہے۔

این سی بی کے مطابق دوران تفتیش جب اداکارہ دپیکا پڈوکون سے ان کی مینیجر کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں سیگریٹ کے حوالے سے بات کر رہی تھی اور انہوں نے منشیات کے استعمال سے انکار کیا تھا۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکار سشانت سنگھ کی فارنزک رپورٹ میں ان کے جسم میں کسی قسم کا زہر نہیں پایا گیا۔

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے 5 ممبران پر مشتمل پینل کوپر ہسپتال کی طرف سے جاری کی جانے والے پوسٹ مارٹم رپورٹ کی جانچ بھی کر رہے ہیں۔ایمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سی بی آئی اس معاملے کی تفتیش آئین کی دفعہ 306 کے تحت کرے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے گاکہ پوسٹ مارٹم کے لیے جس مردہ خانے میں لاش رکھی گئی وہاں روشنی کم تھی۔

رواں سال 14 جون کو 34 سالہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت ممبئی میں اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے جس کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے پر سی بی آئی سے تفتیش کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close