انٹرٹینمنٹ

مادھوری نے کورونا وارڈ میں ڈانس کرنے کی خواہش ظاہر کرد ی

 بالی وڈ کی سُپر ہٹ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ بھی کورونا وارڈ میں ڈانس کرنیوالے ڈاکٹر کی مداح نکلیں

اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے بھی کورونا وائرس وارڈ میں ڈانس کرنے والے بھارتی ڈاکٹر کے ساتھ ڈانس کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر بھارتی ریاست آسام کے سلچار میڈیکل کالج کے ایک ڈاکٹر کی حفاظتی لباس پہنے کورونا وائرس وارڈ میں ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے ناصرف سوشل میڈیا صارفین بے حد پسند کر رہے ہیں بلکہ بھارتی اداکاروں کی جانب سے ڈاکٹر کے ڈانس کو خوب سراہا جارہا ہے۔

بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے بھارتی ڈاکٹر کے ڈانس کی ویڈیو پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’زبردست ڈانس کیا گیا ہے اور سب سے بڑھ کر ویڈیو دیکھ کر مثبت رہنے کاجذبہ ملا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close