Featuredانٹرٹینمنٹ

علی ظفر کی پسندیدہ اداکارہ کون؟ جانیے

اداکار و گلوکار علی ظفر نے مایا علی اور صبا قمر کو پسندیدہ پاکستانی اداکارہ قرار دے دیا۔

ان رازوں سے پردہ بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار اور میوزک کمپوزر علی ظفر نے نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اٹھایا، انہوں نے پاکستان کی بہترین اور باصلاحیت اداکاراؤں کے حوالے کہا کہ میں نے جن لڑکوں اور لڑکیوں کو ٹی وی پر دیکھا اُن میں بہت زیادہ صلاحیت اور توانائی نظر آئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان باصلاحیت اداکارہ ہیں، مگر اُن کا ابھی تک ایک ہی طرح کے کردار ادا کیے ہیں۔

علی ظفر نے دوسرے نمبر پر مایا علی کا نام لیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ‘مایا بہت شاندار اداکارہ ہیں، وہ اسکرین پر بہت اچھی نظر آتی ہیں’۔

اس کے بعد علی ظفر نے صبا قمر کو زبردست اور ہانیہ عامر کو بھی اچھی اداکارہ قرار دیا۔

سجل علی کے حوالے سے علی ظفر کا کہنا تھا کہ اُن کی سری دیوی کے ساتھ ایک فلم آئی تھی جس میں سجل نے بہت زبردست اداکاری کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close