انٹرٹینمنٹ

نیمل خاور اور حمزہ عباسی کی تصویر وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے دوری اختیار کرنے والے اداکار حمزہ علی عباسی اور اُن کی اہلیہ کی نئی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی تصاویر دیکھ کر صارفین اور مداحوں نے ایک بار پھر حمزہ علی عباسی اور اُن کی اہلیہ نیمل خاور کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور تینوں کی صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

واضح رہے کہ تین روز قبل نیمل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر حمزہ عباسی کی تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ ہاتھ میں فیڈر تھامے بچے کی واکر کے پاس کھڑے تھے۔

نیمل خاور نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ’لائف لائنز‘ کا لفظ بھی لکھا جس کا مطلب وہ حمزہ عباسی اور مصطفیٰ عباسی کو اپنی زندگی قرار دے رہی تھیں۔

واضح رہے کہ معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور گزشتہ برس 25 اگست کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، حمزہ اور نیمل کے ہاں رواں برس 30 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

حمزہ علی عباسی نے گھر آئے ننھے مہمان کی خوشخبری مداحوں کو اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں دی تھی، اداکار نے بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے محمد مصطفیٰ عباسی نام لکھا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close