انٹرٹینمنٹ

کرینہ کپور ایک اور بیٹے کی ماں بن گئ

کرینہ اور سیف کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

آج 21 فروری کو  صبح ساڑھے 8 بجے بیٹے کی پیدائش ہوئی اور تیمور علی خان بڑے بھائی بن گئے۔

کرینہ کپور گزشتہ روز شام ساڑھے 5 بجے کے قریب برج کینڈی ہسپتال میں داخل ہوئی تھیں جہاں ان کے بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

بولی وڈ جوڑی کی جانب سے اب تک بچے کی تصاویر جاری نہیں کی گئیں اور نہ ہی انہوں نے بیٹے کی پیدائش کی تصدیق کی ہے۔

کرینہ کپور کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کی تصدیق ان کے والد رندھیر کپور نے کی۔

سیف علی خان نے 2012 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں 20 دسمبر 2016 کو پہلے بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش ہوئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close