انٹرٹینمنٹ

اداکارہ ہانیہ عامر کی منگنی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگی

پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامرنےگزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر ہاتھ میں انگوٹھی پہنے اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی۔

 

تاہم یکم اپریل کو یہ خبر شیئر کیے جانے کے باعث مداحوں کی بڑی تعداد نے اسے اپریل فول تصور کیا لیکن کچھ دیر بعد ہانیہ کے دوست عمر مختار نے انہیں اور گلوکار شمعون اسماعیل کو منگنی کی مبارکباد دیتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ کی۔

 

جس کے بعد عمر مختار کی اسٹوری کو ہانیہ عامر اور شمعون اسماعیل دونوں نے اپنی اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھی شیئر کیا جس نے مداحوں کو یقین کرنے پر مجبور کردیا کہ شوبز کی دو اہم شخصیات نے منگنی کرلی ہے۔

انیہ عامر کی انسٹاگرام پوسٹ کے مطابق جھوٹی منگنی کے مذاق کا خیال عمر مختار کا تھا اور ویڈیو میں ہانیہ کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ اب لوگ اس منگنی کو کیسے بھولیں گےجو کہ ایک مذاق تھی۔

 

اداکارہ کی تصدیق کے باوجود ہانیہ عامر ٹوئٹر پر ٹرینڈ کررہی ہیں اور مداحوں کی جانب ہانیہ کے لیے

تنقید اور تعریف دونوں طرح کے ایموجیز شیئر کیے جارہے ہیں۔

https://twitter.com/FRANCOPHILEE/status/1377742650539962371?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1377742650539962371%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F249925-

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close