Featuredانٹرٹینمنٹ

اداکارہ صبا قمر نے عظیم خان سے شادی کر نے سے انکار کر دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول کی خوبرو اداکارہ صبا قمر نےعظیم خان سے شادی نہ کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 

صبا قمر نے فوٹو و ویڈیوشیئرنگ ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک تفصیلی نوٹ شیئر کیا، جس میں انہوں نے عظیم خان سے شادی کرنے کے فیصلے کو واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by (@sabaqamarzaman)


 

صبا قمر نے عظیم خان سے شادی سے انکار کی وجہ بتا تے ہوئے لکھا کہ وہ ایک اہم اعلان کرنا چاہتی ہیں، بہت سارے ذاتی معاملات کی بناء پر انہوں نے عظیم خان سے اپنی شادی منسوخ کر دی ہے، اب ہم شادی نہیں کر رہے ہیں۔

 

صبا قمر نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ انہیں امید ہے کہ اُن کے مداح اس فیصلے کی حوصلہ افزائی کریں گے جیسے کہ آج تک آپ سب میرے فیصلوں کو سپورٹ کرتے آئے ہیں اور اُن کے خیال میں اُنہیں کڑوا سچ جاننے میں کوئی تاخیر نہیں ہوئی ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک اور اہم بات واضح کرنا چاہتی ہیں کہ وہ آج تک اپنی زندگی میں کبھی عظیم خان سے نہیں ملی ہیں، اُن کا اور عظیم خان کا رابطہ صرف فون پر تھا۔

صبا قمر کا خود سے متعلق کہنا ہے کہ وہ اس وقت بہت کڑے وقت سے گزر رہی ہیں، مگر ہم سب جانتے ہیں کہ یہ وقت بھی گزر جائے گا، انشاء اللّٰہ۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close