انٹرٹینمنٹ

ہانیہ عامر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

 

اداکارہ ہانیہ عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

 

 

ہانیہ عامر کی پوسٹ کردہ تصویر پر مداحوں کی جانب سے تعریفی کامنٹس کا سلسلہ جاری ہو گیا ہے۔

اس سے قبل اداکارہ ہانیہ عامر کی گانا گاتے ہوئے ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھی جس پر اُن کے مداحوں کی جانب سے اُنہیں بہترین انداز میں انگریزی گانا گانے پر امریکی گلوکار جسٹن بیبر کا ’ فیمیل ورژن‘ قرار دیا گیا تھا۔

مداحوں کا ہانیہ عامر کی اس ویڈیو پر اداکارہ کی آواز کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ دن بہ دن گلوکاری میں بھی بہترین ہوتی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close