انٹرٹینمنٹ

ماسک نہ پہننے والوں کو مرغا بنادیا گیا، نعرے بھی لگوادیے

لاہور : شہریوں کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیے جانے کے باعث حکومت نے پاک فوج کی خدمات حاصل کرلی ہیں جس نے آتے ہی شہریوں کو ایس او پیز کا پابند بنانا شروع کردیا۔

 

 

 

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماسک نہ پہننے والے دو نوجوانوں کو سایہ دار ٹھیلے کے اوپر مرغا بنایا گیاہے۔ مرغا بنے ان پاکستانیوں سے ” سب پھڑے جان گے، بڑے مزے آن گے” کے نعرے بھی لگوائے گئے۔

 

 

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مرغا بنانے کے اس اقدام کی کھل کر حمایت کی جا رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم اپیلوں اور پیار سے نہیں سمجھتی بلکہ اس کو سمجھانے کیلئے ڈنڈا استعمال کرنا ہی پڑتا ہے۔

 

https://twitter.com/PoliticalHubPK/status/1386699575411372035?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1386699575411372035%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2F26-Apr-2021%2F1281768

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close