انٹرٹینمنٹ

10 سالہ پہلاج ،میں چاہتا ہوں دنیا بھر کے لوگ فلسطین کے ساتھ کھڑے ہوں

فلسطین میں اس وقت ہولناک جنگ جاری ہے جس میں بچے بھی جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں، اسرائیل کی اس بربریت پر جہاں پوری دنیا چیخ اٹھی ہے وہیں بچوں نے بھی اس درد کو محسوس کیا ہے۔

 

 

 

ایسے ہی ایک 10 سالہ پاکستانی بچے پہلاج حسن نے بھی دنیا سے فلسطینیوں کی مدد کرنے کی اپیل کردی۔

 

پہلاج نے یوٹیوب پر اپنی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں دنیا بھر کے لوگ فلسطین کے ساتھ کھڑے ہوں۔

 

10 سالہ بچے کا کہنا تھا کہ میں نے بہت سی جنگوں کے بارے میں پڑھا اور سنا ہے لیکن کوئی ایسی جنگ نہیں دیکھی جس میں بچوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہو، وہ مر رہے ہوں، زخمی ہورہے ہوں اور اپنے والدین کھو رہے ہوں۔

 

فلسطینی بچوں کی صورتحال کو تناظر میں رکھتے ہوئے ، پہلاج نے مزید کہا ، "دس سال کا بچہ اپنے ملک کی مدد کر کے کچھ ردی کی ٹوکری اٹھا سکتا ہے ، یا کسی نابینا شخص کو سڑک پار کرنے میں مدد دے سکتا ہے ، یا کسی درخت میں پھنسے ہوئے بلی کے بچے کی مدد کرسکتا ہے… لیکن آپ کر سکتے ہیں جب آپ کا ملک منہدم ہو رہا ہو تو اس وقت قریب سے ناامید ، جب آپ کے ملک کی مدد نہیں کی جائے گی۔

 

پہلاج کا کہنا تھا کہ آپ خود کو ان فلسطینیوں کی جگہ رکھ کر سوچیں، تصور کریں کہ آپ فلسطین میں اپنے خاندان کے ساتھ ہوں اور اچانک بمباری شروع ہوجائے، سب مرجائیں یا زخمی ہوجائیں، تب آپ کیا کریں گے؟

یہ بھی پڑھیں: فلسطین سے بچہ گود لینے کا کوئی طریقہ ہے تو مجھے آگاہ کریں

انہوں نے کہا کہ میں نے ایسی ویڈیوز بھی دیکھی ہیں جن میں بچے اکیلے بیٹھے ہیں نہ ان کے والدین ان کے ساتھ ہیں نہ کوئی اور اپنا، ان کے ارد گرد فوجی ہتھیار تانے کھڑے ہیں۔

 

آخر میں پہلاج نے کہا کہ میں فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہوں، میں نے یہ ویڈیو انگریزی میں اسی لیے بنائی تاکہ نہ صرف پاکستانی بلکہ دنیا بھر کے لوگ اسے دیکھیں اور میری طرح فلسطینیوں کی حمایت میں کھڑے ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close