انٹرٹینمنٹ

فلک شبیر نے اداکارہ سارہ خان کی ویڈیوشیئر کردی

شوہر فلک شبیر نے اداکارہ سارہ خان کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کردی۔

 

 

 

 

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل گلوکار فلک شبیر نے اپنی بیوی سارہ خان کے بچپن کی ویڈیو انسٹاگرام کی اسٹوری پر لگائی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کھڑی مسکرا رہی ہیں۔

 

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ مسکراہٹ سجائے سارہ خان اپنی والدہ کے ساتھ کھڑی ہیں جب کہ مناظر دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ کسی شادی کی تقریب میں موجود ہیں تاہم یہ واضح نہیں ہے۔

 

فلک شبیر کی جانب سے شیئر کی گئی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں مداحوں نے اپنا تبصرہ پیش کرتے ہوئے لکھا کہ سارہ بچپن سے ہی ہنس مکھ ہے۔

 

بعض صارفین کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو انتہائی معصوم ہے۔ دیگر نے بھی وائرل ہونے والی ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close