انٹرٹینمنٹ

فواد چوہدری کی اہلیہ نے اپنے لان برانڈ کے لیے مہوش حیات کو چن لیا

اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی اہلیہ ہبہ فواد نے ایک مشہور برانڈ کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردئیے ۔اس موقع پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ہبہ فواد نے کہا کہ انہوں نے اپنے لان برانڈ کے ذریعے پاکستان میں ٹورزام کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے اور وہ ٹورزم اور فیشن کو ملا کر کام کر رہی ہیں۔

 

 

 

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ملبوسات کے برانڈ ’نسا حسین‘ کے ذریعے پاکستان کی چھپی خوبصورتی کو اجاگر کرنے کے ساتھ پاکستان کا حسن ان سب لوگوں کو دکھانا چاہتی ہیں جو وہاں تک نہیں پہنچ پائے۔ہبہ فوادنے بتایا کہ ان کے برانڈ کا 2021 لان کلیکشن کا چہرہ معروف اداکارہ مہوش حیات ہیں۔

 

خیال رہے کہ فواد چوہدری کی اہلیہ ہبہ فواد نے اپنی بیٹی نساحسین کے نام سے ملبوسات کی کمپنی لانچ کی ہے اور حال ہی میں انہوں نے برائیڈل فیشن ویک میں بھی اپنے ڈیزائنز معروف ماڈلز کے ذریعے متعارف کرائے ہیں۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close