More share buttons
Share with your friends










Submit
انٹرٹینمنٹ

کورونا کی تباہی دیکھ کر بھی اگر انسانیت کا احساس نہیں تو پھر کب ہوگا؟

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

 بھارتی اداکارہ رکول پریت سنگھ بھارت میں بڑھتے جنسی زیادتی کےواقعات پر پھٹ پڑیں۔

کورونا وائرس سے پھیلنے والی تباہی دیکھ کر بھی اگر لوگوں کو انسانیت کا احساس نہیں تو پھر کب ہوگا؟ یہی سوال بھارتی اداکارہ رکول پریت سنگھ بھی کر رہی ہیں۔

اخبارات میں جنسی زیادتی کے واقعات پڑھ پڑھ کر رکول پریت سنگھ پریشان ہوگئیں ہیں۔

اداکارہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں نے حال ہی میں ریاست ہریانہ کے شہر مانیسر میں ایک جنسی زیادتی کے واقعے کے بارے میں پڑھا، مجھے اس جانب لوگوں کی توجہ مبذول کرانی ہے، ایک طرف کورونا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور دوسری جانب ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

رکول پریت سنگھ نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ جب بھی ایسے واقعات کا علم ہوتا ہے تو میرا خون کھولنے لگتا ہے، کبھی کبار تو سمجھ نہیں آتی کہ زیادتی کرنے والوں کو کیا نام دیا جائے؟ یہ کم از کم انسان تو نہیں ہوسکتے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close