انٹرٹینمنٹ

اداکارہ ودیا بالن کےساتھ پیش آنے والے ایک واقعے کا تذکرہ

جنسی تفریق مرد حضرات کی طرف سے ہی نہیں بلکہ خواتین کی طرف سے بھی کی جاتی ہے

ودیا بالن کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ کھانے کی میز پر مجھے سب نے تعجب کی نظر سے دیکھا اور پوچھا کہ تمہیں کھانا پکانا نہیں آتا؟ اس پر جواب دیا کہ نہیں مجھے اور میرے شوہر سدھارتھ کو کھانا بنانا نہیں آتا

اداکارہ نے اعتراف کیا کہ مجھے صنفی تعصب کا سامنا کرنا پڑا اور گھر آئے مہمانوں نے خاص طور پر مجھے کہا کہ تمہیں کھانا بنانا آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جنسی تفریق محض مرد حضرات کی طرف سے ہی نہیں بلکہ خواتین کی طرف سے بھی کی جاتی ہے۔

یہ بھی پرھیں: روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا سلسلہ ایک بار پھر شروع، اقوام متحدہ نے 30 افراد کی شہادت کا خدشہ ظاہر کردیا

انٹرویو کے دوران ودیا بالن نے بتایا کہ میری والدہ ہمیشہ مجھے کہتی رہیں کہ کھانا پکانا سیکھو لیکن میرا جواب یہ ہی ہوتا تھا کہ میں کیوں سیکھوں؟ میں اتنے پیسے کماؤں گی کہ باورچی رکھ سکوں یا کسی ایسے شخص کے ساتھ شادی کروں گی جو کھانا پکانا جانتا ہو۔
اس سے قبل ودیا بالن کئی مرتبہ تنقید کی زد میں رہیں، اداکارہ کو ان کے وزن بڑھنے کے بعد صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close