انٹرٹینمنٹ

لوگ کسی اسکینڈل کے بجائے کام کی وجہ سے جانیں: کنزہ ہاشمی

کنزہ ہاشمی نے کچھ روز قبل ایک پروگرام میں شرکت کی تھی جس میں انہوں نے اپنے کام اور سوشل میڈیا ٹرولنگ کے حوالے سے گفتگو کی

ایک سوال کے جواب میں کنزہ نے کہا کہ میں چاہتی ہوں جب بھی میرا نام لیا جائے تو یہ یاد ہو کہ میں نے کتنا کام کیا ہے، میں نہیں چاہتی کہ میرا نام کوئی اس وجہ سے لے کہ اس کی کیا خبریں آئی ہیں یا کسی نے اس کے بارے میں کیا کہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مجھے کبھی بھی تجارتی لحاظ سے فائدہ مند اداکارہ نہیں سمجھا گیا

تنقید اور ٹرولنگ کا کبھی سامنا نا کرنے کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے پاس ان سب کیلئے وقت نہیں ہوتا کہ سوچوں کس طرح ہٹ ہونا ہے، میں چاہتی ہوں صرف کام اچھا ہو۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close