انٹرٹینمنٹ

شلپا شیٹھی کی 12 سال بعد فلموں میں واپسی

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی 12 سال بعد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹھی 12 برس قبل 2007ء میں فلم ’’اپنے‘‘میں اداکار سنی دیول، بوبی دیول، دھرمیندر اور کترینہ کیف کے ساتھ نظر آئی تھیں تاہم اس کے بعد انہوں نے بطور اداکارہ کسی فلم میں کام نہیں کیا۔

وہ 12 سال بعد پروڈیوسر رمیش تورانی کی فلم میں اداکاری کریں گی

شلپا شیٹھی نے 2014 میں ریلیز ہونے والی کرائم تھرلر فلم ’’ڈھشکیاؤں‘‘ پروڈیوس کی تھی جب کہ فلم میں شلپا نے آئٹم سانگ میں بھی پرفارم کیا تھا۔

بعد ازاں شلپا مختلف ڈانس شوز کی میزبانی کرتی نظر آئیں، لیکن انہوں نے فلموں میں بطور اداکارہ کام نہیں کیا۔ لیکن اب شلپا کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ وہ 12 سال بعد پروڈیوسر رمیش تورانی کی فلم میں اداکاری کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: شلپاشیٹھی کامیاب اداکارہ کیساتھ ساتھ کامیاب بزنس وومن بھی ہیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق شلپا شیٹھی فلم میں رائٹر کا کردار نبھائیں گی، جب کہ ان کے ساتھ اداکار دلجیت دوسانجھ اوریامی گوتم بھی فلم میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے، فلم کے نام کا اعلان تاحال نہیں کیاگیاہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close