انٹرٹینمنٹ

گلوکار شہزاد رائے کو ایک خاتون نے شادی کی پیشکش

شہزاد رائے، جو ملک میں تعلیم، حفظان صحت اور دیگر سماجی مسائل کو حل کرنے میں پیش پیش دکھائی دیتے ہیں، بڑی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین ان سے متاثر بھی ہیں اور اب ایک مداح کی جانب سے انہیں شادی کی پیشکش بھی کردی

 

گزشتہ روز شہزاد رائے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صحت کا خیال رکھنے سے متعلق ایک پوسٹ شیئر کی تھی۔ شہزاد رائے نے اپنی پوسٹ میں گرین ٹی جبکہ دوسری تصویر میں مٹھائی کے ڈبے کی تصویر شیئر کی تھی۔

گلوکار نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ گرین ٹی کو مٹھائی پر ترجیح دینی چاہیئے کیونکہ زندگی میں جو تھوڑی خوشی مل سکتی تھی وہ بھی نہ ملے۔

ان کی اس ٹویٹ پر ایک خاتون مداح نے شہزاد رائے کو گرین ٹی بنا کر دینے کے لیے شادی کی پیشکش کردی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: لوک گلوکارالن فقیراندرون سندھ کے گاؤں آمڑی میں پیدا ہوئے

ثنا خان نامی صارف نے شہزاد رائے کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے لکھا کہ مجھ سے شادی کرلیں، میں روز آپ کو اپنے خون سے گرین ٹی بنا کر دوں گی۔

شہزاد رائے نے ثنا خان کی ٹویٹ کا جواب دیا اور لکھا کہ برائے مہربانی ایسی باتیں نہ کریں، لوگ مجھے ویمپائر کہنے لگیں گے۔ شہزاد رائے کے جواب پر خاتون مداح نے لکھا کہ اب جواب دے دیا ہے تو شادی بھی کر لیتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close