انٹرٹینمنٹ

اداکارہ سوناکشی سنہا نے شادی کی پیشکش کرنے والے مداح کو دلچسپ جواب

اداکارہ سوناکشی سنہا فلموں کے ذریعے تو اپنے مداحوں کو تفریح فراہم کرتی ہی ہیں تاہم سوشل میڈیا پر بھی اپنے چاہنے والوں سے رابطے میں رہتی ہیں مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر سوناکشی سنہا کے 20 ملین سے زائد فالوورز ہیں

اکثر سوناکشی انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات بھی دیتی ہیں۔

گزشتہ روز اداکارہ سوناکشی سنہا نے انسٹاگرام پر آسک می اینی تھنگ سیشن کے دوران مداحوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جواب دئیے۔ جہاں ایک مداح نے ان سے پوچھا آپ مجھ سے شادی کریں گی۔

یہ بھی پڑ ھیں : معروف بھارتی اداکارہ برین ٹیومر کے باعث چل بسیں

سوناکشی نے مداح کے سوال کا دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا فی الحال میں انسٹاگرام پر شادی کی پیشکش قبول نہیں کررہی۔

سلو میاں کے ساتھ فلم ’’دبنگ‘‘ سے اداکاری کا آغاز کرنے والی سوناکشی سنہا کئی فلموں میں کام کرچکی ہیں۔ حال ہی میں ان کی فلم ’’بھوج‘‘ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close