انٹرٹینمنٹ

سوہائے علی ابڑو کا تُرکی کی سڑک پر ڈانس

اداکارہ سوہائے علی ابڑو کی تُرکی کی سڑک پر ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

انسٹاگرام پر سوہائے علی ابڑو کی ماضی کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ پاکستان کے دوست ملک تُرکی میں موجود ہیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سوہائے علی ابڑو تُرکی کی سڑک پر موجود ہیں جہاں وہاں کے مقامی آرٹسٹ اپنے ملک کا روایتی میوزک بجاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

سڑک پر سوہائے سمیت کئی افراد موجود ہیں جو اُن فنکاروں کا میوزک سُن رہے ہیں اور اُنہیں خوب سراہ رہے ہیں۔

ایسے میں سوہائے علی ابڑو خود پر قابو نہ پاسکیں اور اُنہوں نے تُرکی کی روایتی موسیقی پر شاندار ڈانس کرنا شروع کردیا اور اُن کے ساتھ موجود معروف فوٹوگرافر اشنا خان بھی خود کو نہ روک سکے۔

سوہائے علی ابڑو کے ڈانس کو وہاں موجود مقامی افراد نے خوب پسند کیا اور تالیوں کی گونج میں اُن کی تعریف کی۔

یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سوہائے علی ابڑو پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

دوسری جانب ابھی تک اداکارہ کی جانب سے اُن کی اس ویڈیو پر کسی قسم کا کوئی ردّعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close