انٹرٹینمنٹ

کلاسیکی موسیقی کی تاریخ میں دوسرا کوئی گائیک ایسا نہیں گزرا جسے اس قدر چاہا گیا ہو

امانت علی خان کو اپنی زندگی میں ملنے والی شہرت اور موت دونوں اساطیری روپ دھار گئی تھیں ابن انشا کی غزل ’انشا جی اٹھو اب کوچ کرو، اس شہرمیں جی کو لگانا کیا‘ گانے کے بعد وہ اس دنیا سے چل بسے تو ان کی موت لوک داستان کا روپ اختیار کر گئی

اُن کے چاہنے والے یہ دعویٰ بھی کرتے ہیں کہ پریاں اور اپسرائیں اُن پر عاشق ہو جایا کرتی تھیں۔

استاد امانت کی حسین زندگی میں ایسے لمحات بھی آئے جب انھیں محسوس ہوا کہ ان کے سامعین جنات اور پریاں ہیں۔

استاد امانت نے اپنے متعلق ایک پُراسرار واقعے کا حال ایک ریڈیو انٹرویو میں کچھ یوں سُنایا تھا کہ انڈین پنجاب کے شہر پٹیالہ میں وہ راج محل کے قریب شیرانولہ گیٹ میں واقع ایک حویلی میں رہائش پذیر تھے۔ یہ اُن دنوں کی بات ہے جب وہ آٹھ یا نو برس کے ہوں گے۔

وہ بتاتے تھے کہ رات کا پچھلا پہر تھا اور وہ راگ مالکونس کا ریاض کرتے کرتے تھک کر سستانے لگے۔ ان کی اُنگلیاں تان پورے پر تھیں اور آنکھیں بند تھیں کہ اچانک ان کے کان میں اُس گانے کی ایک آواز آئی جو وہ پہلے سے گا رہے تھے۔

یہ بھی پڑ ھیں : بلھے شاہ کا کلام اور عابدہ پروین کی لائیو پرفارمنس نےصوفی کانفرنس کے اسٹیچ پر آگ لگا دی

’میں یہ سمجھا چھوٹا بھائی فتح علی میرے ساتھ ریاض میں یہ سوچتے ہوئے شامل ہو گیا ہے کہ بڑا بھائی گا رہا ہے تو میں بھی اس کا ساتھ دوں میں حیران ہو رہا تھا کہ فتح علی آج بہت عمدہ گا رہا ہے۔ میں آنکھیں بند کر کے راگ کے سُروں کو چھیڑ رہا تھا کہ اچانک وہ غائبی آواز گندھار (گا) سے نیچے تان لے کر اُتری۔ وہ تان اس قدر تیز طراز اور خوبصورت تھی کہ میں بیان نہیں کر سکتا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ’مجھے یوں لگا جیسے مجھ پر جادو چل گیا ہو۔ واہ، واہ، واہ کر کے میں اٹھا تو دیکھا کہ وہاں کوئی نہیں تھا۔ میں چونکہ بچہ تھا اس لیے بہت ڈر گیا، میں وہاں سے چیختے ہوئے بھاگا اور ابا کے کمر ے میں آیا اور انھیں جلدی سے یہ ماجرا سُنایا۔‘

’وہ مجھے لے کر وہیں ریاض والے کمرے میں واپس پہنچے اور مجھے تسلی دی کہ میں اسی طرح گاتا رہوں، مجھے کچھ نہیں ہو گا،میں بہت ڈرا ہوا تھا مگر والد صاحب کی موجودگی میں، میں نے اسی طرح مالکونس راگ دوبارہ گانا شروع کیا لیکن وہ آواز دوبارہ نہ آئی اور پھر ساری زندگی نہ آئی۔‘

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close