انٹرٹینمنٹ

اکشے کمار سے مار کھانے میں مزہ آیا

بھارتی اداکارہ ہما قریشی نے فلم کے سین کی پریکٹس میں اکشے کمار سے مار کھانے کو اپنے لیے مزیدار قرار دے دیا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوجا انٹرٹینمنٹ کی جانب سے فلم ’بیل باٹم‘ کے پردے کے پیچھے کی ویڈیو شیئر کی گئی۔

اس ویڈیو میں اکشے کمار کو ہما قریشی کے ساتھ فلم کے فائٹنگ سین کے لیے مشق کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو میں اکشے کمار ہما قریشی کی ایکشن سین کرنے کی صلاحیتوں کے بارے میں بتاتے ہوئے ان کی تعریف کر رہے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو کو ہما قریشی نے بھی ٹوئٹر پر ری ٹوئٹ کیا اور کہا کہ انہیں اکشے کمار سے مار کھانے میں مزہ آیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close