انٹرٹینمنٹ

اداکارہ صنم جنگ کے فالوورز کی تعداد 2 ملین ہوگئی

 میزبان و اداکارہ صنم جنگ کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

صنم جنگ کے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 2 ملین ہوگئی۔

اداکارہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کا مجموعی طور پر جائزہ لیا جائے تو ان کے فالوورز کی تعداد 2 ملین یعنی 20 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ انہوں نے خود صرف 203 انسٹا صارفین کو فالو کیا ہوا ہے اور ابھی تک 754 انسٹا پوسٹس شیئر کی ہیں۔

صنم جنگ انسٹا اکاؤنٹ پر اکثر ہی اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی امّی، بیٹی اور بہنوں کے ساتھ گزارے خوشگوار لمحات کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جوکہ ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند بھی کی جاتی ہیں۔

اس کے علاوہ صنم جنگ اپنے آنے والے نئے پراجیکٹس کے حوالے سے بھی اپنے مداحوں کو اپنے انسٹا اکاؤنٹ کے ذریعے ہی آگاہ کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ کا شمار پاکستان کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور ہمیشہ اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close