انٹرٹینمنٹ

من چاہا جیون ساتھی پانے والا انسان بہت خوش نصیب ہوتا ہے، ثوبیہ خان

لاہور: اداکارہ و اسٹیج پرفارمر ثوبیہ خان نے کہا ہے کہ وہ انسان بہت خوش نصیب ہوتا ہے جس کو من چاہا جیون ساتھی مل جائے میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے عثمان کے روپ میں ایک انتہائی پیار کرنے والا شریک حیات ملا ہے۔ایک انٹرویو میں اداکارہ ثوبیہ خان نے کہا کہ وہ انسان بہت خوش نصیب ہوتا ہے جس کو من چاہا جیون ساتھی مل جائے۔انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے عثمان کے روپ میں ایک انتہائی پیار کرنے والا شریک حیات ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنی فیملی کیساتھ بہت خوش ہوں اور مجھے شوبز میں واپسی کی کوئی جلدی نہیں لیکن شوبز کے لوگوں کو بہت مس کر رہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ جب سے شادی کی ہے زیادہ وقت بیرون ملک ہی گزر رہاہے مگر خوشی کی بات یہ ہے کہ ایک پر سکون زندگی گزار رہی ہوں اور فی الحال شوبز میں واپسی کے بارے میں کچھ نہیں سوچا بلکہ تمام تر توجہ اپنی فیملی پر دے رہی ہوں اور دل کی خواہش بھی یہی ہے کہ پر سکون زندگی گزاروں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close