انٹرٹینمنٹ

نیلم منیر پشتو گانے پر ڈانس کرتے ہوئے، ویڈیو وائرل

اداکارہ نیلم منیر کی پشتو گانے پر ڈانس کرتے ویڈیو وائرل

نیلم منیر کی ایک اور ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ پشتو گانے پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر نیلم منیر کی پشتو گانے پر ڈانس کرتے ہوئے نئی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیلم منیر ساڑھی پہنے ڈانس کر رہی ہیں۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے خوب شیئر کیا جا رہا ہے جبکہ نیلم منیر کے مداح اس ویڈیو کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔

نیلم منیر کے چند مداحوں کی جانب سے اُن پر تنقید بھی کی جا رہی ہے جبکہ کچھ انسٹا صارفین کا کہنا ہے کہ نیلم منیر پشتو گانے پر ڈانس کرتے ہوئے بالکل ’ملنگ‘ لگ رہی ہیں ۔

نیلم منیر کے مطابق اُن کی یہ ویڈیو اُن کی کسی دوست کی جانب سے لیک کی گئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close