انٹرٹینمنٹ

اداکارہ وینا ملک کی طبیعت ناساز

وینا ملک نے اپنی طبیعت ناساز ہونے پر دُعاؤں کی اپیل کردی۔

وینا ملک نے اپنے مداحوں کو اپنی صحت کے حوالے سے آگاہ کرنے کے لیے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کا رُخ کیا۔

اداکارہ نے ٹوئٹر پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کیں جن میں وہ اسپتال میں موجود ہیں اور ڈاکٹر اُن کا بلڈ ٹیسٹ کررہے ہیں۔

وینا ملک نے اپنے ٹوئٹ میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے دُعاؤں کی اپیل کی۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’اور جب میں بیمار ہوتی ہوں تو اللّہ تعالیٰ مجھے شفا دیتا ہے۔

وینا ملک کے ٹوئٹ پر صارفین کی بڑی تعداد اُن کی جلد صحتیابی کے لیے دُعائیہ پیغامات جاری کرتی نظر آرہی ہے۔

واضح رہے کہ وینا ملک ویب سیریز کے ذریعے 7 برس بعد اداکاری کی دنیا میں انٹری دے رہی ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close