انٹرٹینمنٹ

میرا لکس اسٹائل ایوارڈز کے ساتھ بہت پُرانا اور پیارا رشتہ ہے

لکس اسٹائل ایوارڈز میں دھماکے دار پرفارمنس دونگی

اداکارہ ریشم بھی لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں دھماکے دار پرفارمنس دینے کے لیے تیار ہیں۔

ریشم نے لکس اسٹائل ایوارڈز کے اسٹوڈیو سے اپنے مداحوں کے لیے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اُنہوں نے سب سے پہلے لکس اسٹائل ایوارڈز کے 20 سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

اداکارہ نے کہا کہ ’میرا لکس اسٹائل ایوارڈز کے ساتھ بہت پُرانا اور پیارا رشتہ ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’اس بار بھی، آپ مجھے لکس اسٹائل ایوارڈز کے اسٹیج پر دھماکے دار پرفارمنس دیتے ہوئے دیکھیں گے۔

آخر میں ریشم نے اپنے مداحوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اُن سے اپنی محبت کا بھی اظہار کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close