انٹرٹینمنٹ

سوناکشی سنہا کی ہما قریشی کو دھمکی

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے ہما قریشی کی چوری کا پول کھول دیا۔

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے ہما قریشی کو تصویر چرانے پر قانونی نوٹس بھجوانے کی دھمکی دےدی ہے۔

گزشتہ روز اداکارہ ہما قریشی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو ہالووین تہوار کی مبارک باد دی اور کیپشن میں لکھا کہ میری یہ تصویر گزشتہ رات کی ہے تاہم سوناکشی سنہا اپنی تصویر چوری ہونے پر فوراً متحرک ہوگئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Huma S Qureshi (@iamhumaq)

سوناکشی سنہا نے ہما قریشی کی پوسٹ پر مداحوں کے سامنے چوری کا پول کھول دیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’میری اجازت کے بغیر آپ میری تصویر اپنی پروفائل پر کیوں پوسٹ کر رہی ہیں؟ اور اسے اپنی تصویر قرار دے رہی ہیں۔

سوناکشی سنہا کے کمنٹ کے بعد ہما قریشی کے بھائی اداکار ثاقب سلیم بھی میدان میں آگئے۔ ثاقب سلیم نے اپنی بہن کو مخاطب کرتے ہوئے قہقہہ لگایا اور لکھا کہ ’یہاں بھی دھوکہ بازی۔ سوناکشی سنہا نے جواب میں لکھا کہ ’ہما قریشی میری تصویر استعمال کر کے لوگوں کو بتانا چاہتی ہیں کہ وہ کتنی خوبصورت ہیں، وہ میری تصویر استعمال کر رہی ہیں، برائے کرام انہیں سمجھائیں۔

دوسری جانب سوناکشی سنہا نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر ہما قریشی کی پوسٹ کا سکرین شاٹ لگاتے ہوئے لکھا کہ ’صرف ستائش کیلئے میری تصویر کو اپنی بنا کر پیش کرنا بند کریں، میں آپ کو قانونی نوٹس بھیج رہی ہوں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close