انٹرٹینمنٹ

علیزے شاہ نے اپنی وائرل ویڈیو پر سائبر کرائم سے رجوع کرلیا

چند روز قبل علیزے شاہ کی گاڑی میں بیٹھ کر اسموکنگ کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی

اداکارہ علیزے شاہ نے حال ہی میں اپنی سگریٹ نوشی کی ویڈیو کے پھیلاؤ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ علیزے شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ گاڑی میں بیٹھ کر اسموکنگ کررہی تھیں۔ علیزے شاہ کو دیکھ کر لگ رہا تھا کہ یہ ویڈیو ان کے علم میں لائے بغیر یا ان کی اجازت کے بغیر بنائی جارہی ہے بعد ازاں یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

علیزے شاہ نے اپنی ویڈیو کے پھیلاؤ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے ایف آئی اے سائبر کرائم سے رجوع کیا ہے۔

سائبر کرائم سندھ کے سربراہ عمران ریاض نے اپنی انسٹااسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بغیر کسی کی اجازت کے اس کی ویڈیو بنانے اور پھر اسے سوشل میڈیا سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل کرنے کی صورت میں ہونے والے نتائج سے آگاہ کیا۔

عمران ریاض نے ویڈیو میں کہا کسی کی بھی اجازت کے بغیر اس کی تصویر کھینچنا یا ویڈیو بنانا، اسے اپ لوڈ کرنا، مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کرنا، ٹوئٹ کرنا، ری ٹوئٹ کرنا جیسا کہ ابھی اداکارہ علیزے شاہ کے کیس میں ہوا ہے یہ الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 کے زمرے میں آتا ہے اور یہ ایک جرم ہے۔

عمران ریاض نے کہا کہ یہ جرم کرنے والے کو تین سال تک کی سزا یا 10 لاکھ روپے جرمانہ یا یہ دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں لہذا احتیاط برتیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close