انٹرٹینمنٹ

ہمیشہ زندگی میں آگے بڑھنے کی جستجو کی اس میں کامیاب رہی

اگر آپ مشکلات سے بھاگیں گے تو یہ آپ کا تعاقب کریں گی

گلوکارہ حمیر ا ارشد نے کہا کہ ہمیشہ زندگی میں آگے بڑھنے کی جستجو کی ہے اور اس میں کامیاب رہی ہوں ۔

اگر آپ مشکلات سے بھاگیں گے تو یہ آپ کا تعاقب کریں گی اس لئے ان کا سامنا کرنا چاہیے ۔ ایک انٹر ویو میں حمیر ا ارشد نے کہا کہ ہمیشہ زندگی میں آگے بڑھنے کی جستجو کی ہے اور اس میں کامیاب رہی ہوں ۔

کسی بھی انسان کی زندگی میں آسا نیا ں ہیں تو اسے مشکلات کیلئے بھی تیار رہناچاہیے کیونکہ وقت سدا ایک جیسا نہیں رہتا۔ میں نے مشکلات کا سامنا کرنا سیکھ لیا ہے اور ان سے خوفزدہ ہونے کے بجائے ان کا مقابلہ کرتی ہوں ۔

حمیرا ارشد نے کہا کہ ملک میں شوبز کی جتنی سر گرمیاں ہو رہی ہیں وہ سب کے سامنے ہیں اور میں بھی اس کے مطابق مصروف ہوں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close